13 جون 2013 - 19:30
بیرون ملک ایرانیوں نے بھی اپنا حق رائے استعمال کیا

ایران کی طرح آج دنیا کےمختلف ملکوں میں ایران کے نمائندہ دفاتر میں بھی ووٹ ڈالے گئے ۔

ابنا:  ایران کی طرح آج دنیا کےمختلف ملکوں میں ایران کے نمائندہ دفاتر میں بھی ووٹ ڈالے گئے ۔
موصولہ رپورٹوں کےمطابق پاکستان، افغانستان، ہندوستان، ملیشیا، ترکی، صربیا، جرمنی، فرانس، اسپین، یونان، اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایران کے نمائندہ دفاتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کےلئے ووٹ ڈالے گئے۔
ان ملکوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان ملکوں کے مختلف شہروں میں مقیم ایرانی شہری  نے ان ملکوں کےمختلف شہروں میں قائم نمائندہ دفاتر میں پہنچ کر نہایت جوش و خروش سے انتخابات میں حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲